عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 607261
غیرمقلدین سے کے فتنے سے کیسے بچیں؟
سوال : ۔ سوال پوچنا تھا کہ غیر مقلدین لوگوں کو جو دھوکہ دیتے ہیں یا جو ان دھوکوں میں پھنس چکے ہیں ان کو ہم کس طرح سمجھائیں کہ مختصر طور پر ہر ایک ان نئے فرقوں سے بچیں اور دوسروں کو بچائیں۔
جواب نمبر: 60726123-Nov-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 381-329/B=04/1443
ایسی صورت حال میں عوام پر لازم ہے کہ وہ علماء حق سے اپنا رابطہ مضبوط کریں، اور علماء حق کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو اپنے علاقہ میں موجود فتنوں سے بچائیں، اور ان فتنوں کا تعاقب کریں، نیز اہل سنت والجماعت کی معتبر کتب کا مطالعہ فرمائیں، جن کے اسماء تحریر کئے جاتے ہیں۔
(۱) مطالعہٴ غیر مقلدیت۔ (۲) ادلّہ کاملہ۔ (۳) غیر مقلدین کے چھپن (56) اعتراضات اور ان کے جوابات وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں حنفی مسلک کا پیروکار تھا، لیکن اب صحیح بخاری اور صحیح مسلم پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بالکل مختلف ہے۔ اب جو حدیث میں ہے میں اسی کی اتباع کررہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں حنفی ہوتے ہوئے بھی ایسا کرسکتا ہوں؟ نیز میں نے پڑھا ہے کہ ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میرا مسلک صحیح حدیث ہے ، اگرصحیح حدیث ملے تو اسے قبول کرلو۔
3813 مناظرمیرا ایک دوست جو کہ حنفی تھا اس کو حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی رائے اور قیاس بہتر لگا، اور اس نے امام ابوحنیفہ کی تقلید ترک کردی اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی تقیلد اختیار کرلی۔ کیا اس کا یہ عمل ٹھیک ہے؟
2285 مناظرمالکی کون ہیں؟ بنا نیت باندھے نماز پڑھنے کے سلسلہ میں کسی حدیث کا حوالہ دیں؟
2051 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ دیوبند ی مسلک امام ابو حنیفہ رحمةاللہ علیہ کومانتے ہیں اورامام صاحب کے قول کو حتمی سمجھتے ہیں۔ سوال یہ کہ ا گرصحیح حدیث مل جا ئے اور صحت کے ا عتبا رسے اچھے معیار پرہو لیکن امام کے قول سے ٹکرا تی ہوتو آیا حدیث پر عمل ہو گا یا امام کے قول پر؟
قرآن و حدیث کی موجودگی میں ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کیوں ضروری ہے؟
1470 مناظراگر سب امام کی پیروی ٹھیک ہے تو امام ابوحنیفہ کے بعد باقی ائمہ نے ان کی پیروی کرنے کے بجائے پھر سے کام کیوں کیا؟ تفصیل سے بتائیے۔
1695 مناظرکیا صحیح بخاری قرآن شریف کے بعد سب سے معتبر کتاب ہے؟اگر ایسا ہے، تو پھر ہم ہندوستان میں صحیح بخاری کی بہت ساری احادیث کے بر خلاف کیوں عمل کرتے ہیں۔ بطور مثال، ہم انڈیا میں نماز میں رفع یدین نہیں کرتے ہیں، ہماری وتر کی نماز بخاری شریف میں مذکور طریقہ کے مطابق نہیں ہے، ہم ایک خاص مذہب کی اقتداء کرتے ہیں، اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی بھی صحابہ کسی خاص مسلک سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم انڈیا میں کچھ علماء کی رائے کی اقتداء کرتے ہیں بغیر ان کی آراء کے ذریعہ کی تحقیق کیے ہوئے۔کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ جس طریقہ سے ہم انڈیا میں نماز ادا کرتے ہیں وہ صحیح بخاری اور مسلم کی مستند احادیث سے کیوں نہیں ملتا ہے؟ ہم مسلم اوربخاری شریف کے بجائے ہدایہ کی اقتداء کیوں کرتے ہیں؟ اب میں بہت الجھن میں ہوں، کیوں کہ سعودی عربیہ میں ،مجھے اپنے سوالوں کے جوابات قرآن اور صحیح حدیث سے ملتیہیں، جس کو ان دنوں کوئی تصدیق کرسکتا ہے۔تاہم میں نے دارالافتاء کے جواب قرآن اور حدیث کے بجائے، بہشتی زیور یا دوسری کتابوں کے حوالہ سے دیکھے۔ کیا بہشتی زیور بخاری شریف اور مسلم شریف سے زیادہ مستند اورمعتبر ہے؟ برائے کرم میری الجھن کودورکرنے میں مدد کریں۔ میں نے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ جس اسلام پر ہم انڈیا میں عمل کرتے ہیں وہ وہ نہیں ہے جس کو اللہ تبارک و تعالی نے اس زمین پر اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بھیجاہے۔
2487 مناظرچاروں فقہی مسالک اختلاف کے باوجود صحیح کیوں؟
3362 مناظرمیں
ایک حنفی اور تبلیغی ہوں۔میرا قلق یہ ہے کہ میں تقلید کے بارے میں آپ کی ویب
سائٹپر مختلف سوال و جواب کو پڑھا ہوں کیوں کہ میں یہاں سعودی عربیہ میں بہت سارے
غیر مقلدین کا سامنا کرتا ہوں، مجھ کو آ پ کی ویب سائٹ پر قابل اطمینان اور مکمل
جواب نہیں مل سکا جو کہ میں ان غیر مقلدین کو دے سکوں۔برائے کرم مجھ کو کچھ کتابوں
کے نام بتادیں جس کو میں پڑھ سکوں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکوں
کہ حنفی غلط نہیں ہیں۔ آگے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام جواب کو تفصیل سے دیں
صرف ایک یا دو لائن کا جواب نہ دیں اس سے غیر مقلدین کو دارالافتاء پر انگلی اٹھا
نے کا موقع ملتاہے۔ اللہ ہمیں ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین
مسئلہ یہ ہے کہ ایک
لڑکے کو ایک لڑکی پسند ہے مگر اس لڑکے کی امی نے اس لڑکے کو صرف ایک مرتبہ دودھ
پلایا ہے۔ تو حنفی مسلک میں یہ نکاح حرام ہے جب کہ دوسرے مسلک میں گنجائش ہے خاص
کر اہل حدیث میں اس لیے مسلک بدلنے کا پوچھا ہے۔ برائے کرم آپ سے درخواست ہے کہ
مجھے جلد سے جلد جواب دیں، جتنی جلدی ممکن ہو۔ آپ کا خادم محمد حیدر۔حوالہ نیچے
درج ہے:
کیا کوئی شخص اپنا
مسلک، حنفی سے کسی دوسرے میں تبدیل کرسکتاہے؟ فتوی: 955=955/م حنفی مذہب چھوڑکر
دوسرے مذہب کو کیوں اختیار کرنا چاہتا ہے؟ ایسی کون سی ضرورت درپیش ہے؟از:وقار علی
غفرلہ13/6/1430الجواب صحیح:حبیب الرحمن، محمود حسن بلند شہری، فخر الاسلام مفتیانِ
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
ایک وہابی عالم کا کہناہے کہ دیوبندی ویسے تو کہتے ہیں کہ ہم صحابہ کرام کی راہ پر چلتے ہیں، لیکن عمل نہیں کرتے ہیں ۔ اگر صحابہ کرام کی راہ پرہیں تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کس کے مقلد تھے؟ اسی طرح حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما کس کے مقلد تھے؟ اور ان کے امام اعظم کون تھے؟ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ؟
2484 مناظر