• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 21053

    عنوان:

    آج کل مسلم نوجوان اسلامی فرقوں جیسے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، دوسرے مسائل مثلا طریقہ نماز وغیرہ، کے سلسلے میں تذبذب کے شکار ہیں۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ صحیح راستہ کونساہے؟ اور نماز کے طریقے کیا ہیں؟ فی الوقت میں اہل حدیث کے مطابق نماز پڑھ رہاہوں۔

    سوال:

    آج کل مسلم نوجوان اسلامی فرقوں جیسے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، دوسرے مسائل مثلا طریقہ نماز وغیرہ، کے سلسلے میں تذبذب کے شکار ہیں۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ صحیح راستہ کونساہے؟ اور نماز کے طریقے کیا ہیں؟ فی الوقت میں اہل حدیث کے مطابق نماز پڑھ رہاہوں۔

    جواب نمبر: 21053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 731=561-5/1431

     

    ان فرقوں میں چند مسائل میں اختلاف ہے۔ نصوص قرآنی اور احادیث نبویہ کی روشنی میں ان مسائل میں علمائے دیوبند حق پر ہیں، ان کا مذہب وہی ہے جو اہل سنت والجماعت کا مذہب ہے، جس مسئلہ کے متعلق دریافت کرنا ہو اس کو لکھ کر بھیجئے ان شاء اللہ اس کو ثابت کردیا جائے گا۔

    اس دور میں ائمہ اربعہ امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے اس پر جمہور امت کا اجماع ہے، لہٰذا ن کی تقلید سے نکل کر علاحدہ مسلک اختیار کرنا گمراہی اور اجماعِ امت سے انحراف ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمة فرماتے ہیں: وبعد المأتین ظہر فیہم التمذہب للمجتہدین أعیانہم وقل من کان لا یعتمد علی مذہب مجتہد بعینہ وکان ہو الواجب في ذلک الزمان (الإنصاف: ۴۴)

    اعلم أن في الأخذ بہذا المذاہب الأربعة مصلحة عظیمة وفي الإعراض عنہا مفسدة کبیرة (عقد الجید: ۳۱) وہذہ المذاہب الأربعة المدونة المحررة قد اجتمعت الأمة أو من یعتد بہا علی جواز تقلیدہا إلی یومنا ہذا (حجة اللہ: ۱/۳۶۱) لہٰذا آپ جس جگہ کے باشندے ہوں وہاں پر لوگ جس امام کی تقلید کرتے ہوں آپ بھی انھیں کی تقلید کریں اور اسی کے مطابق نماز پڑھیں، ہندوستان میں چونکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مسلک کی اتباع کی جاتی ہے اس لیے اگر آپ بھی اسی مسلک کو اختیار کرکے اسی کے مطابق نماز ادا کریں تو بہتر ہے: إنسان جاہل في بلاد الہند․․․ ولیس ہناک عالم شافعي ولا مالکي․․․ وجب علیہ أن یقلد لمذہب أبي حنیفة ویحرم علیہ أن یخرج من مذہبہ (الإنصاف، ص:۵۳ مع ترجمہ کشاف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند