• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 173339

    عنوان: کیا امام حنبل رح کی نماز کا طریقہ الگ ہے

    سوال:

    امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ مولانا مجھے بس اتنا جاننا تھا کہ کیا امام حنبل رح کی نماز کا طریقہ الگ ہے یا ہم جیسا ہی ہے؟ اور وہ نماز کاطریقہ کیا اور کیسا ہے؟ اگر ہماری نماز حنبلیوں سے الگ ہے تو کیوں ؟ دونوں میں صحیح طریقہ کونسا ہے ؟ ہم اپنے طریقے کو کیونکر حنبلیوں کے طریقے پر فوقیت دے سکتے ہیں؟

    برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 144-885/B=01/1442

     حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک نماز کا طریقہ کسی حنبلی مفتی سے معلوم کیجئے۔ آپ اگر حضرت امام اعظم رحمہ اللہ کے مقلد ہیں، تو آپ کو حضرت امام اعظم کے مذہب کے مطابق نماز اداء کرنی چاہئے، اور اس طریقہ کو سب سے صحیح طریقہ ماننا چاہئے، باقی چاروں اماموں کو برحق سمجھنا چاہئے، لیکن تقلید کسی ایک ہی متعین امام کی ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند