• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 20061

    عنوان:

    اگر کوئی سنی امام جعفر صادق کا فقہ قبول کرے جیسے بنا ہاتھ باندھے نماز پڑھنا تو کیا وہ حق پر ہے؟ ابو حنیفہ اور امام جعفر میں سے کیا کسی کی بھی اتباع کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    اگر کوئی سنی امام جعفر صادق کا فقہ قبول کرے جیسے بنا ہاتھ باندھے نماز پڑھنا تو کیا وہ حق پر ہے؟ ابو حنیفہ اور امام جعفر میں سے کیا کسی کی بھی اتباع کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 20061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 431=321-3/1431

    سنی کے لیے کسی مسئلہ میں بھی فقہ جعفری کو قبول کرنا جائز نہیں، فقہ جعفری میں روافض نے اپنی جانب سے آمیزش کی ہے؛ اس لیے جب ائمہ اربعہ کا فقہ مدون اور مستند طور پر موجود ہے تو انھیں میں سے کسی ایک امام کی پیروی کرنا وادجب ہے۔ ایک مسئلہ میں کسی امام کی دوسرے مسئلہ میں کسی اور امام کی پیروی جائز نہیں، یہ تلفیق ہے جو کہ بالاتفاق حرام ہے۔

    (۲) امام جعفر کا فقہ مستند طور پر مدون نہیں ہے اور امام ابوحنیفہ کا فقہ مستند طور پر مدون موجود ہے، اس لیے ثانی الذکر کا اتباع کرنا واجب ہوا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند