• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 60167

    عنوان: میں عامی ہوں ۔ اور میں مقلد نہیں ہوں ۔ الحمد اللہ ۔ نماز روزہ کی پابندی کرتا ہوں ۔ اور تقوی کی کوشش کرتا ہوں ۔ کیا میں جنت کی طلب میں درست سمت میں ہوں ؟

    سوال: میں عامی ہوں ۔ اور میں مقلد نہیں ہوں ۔ الحمد اللہ ۔ نماز روزہ کی پابندی کرتا ہوں ۔ اور تقوی کی کوشش کرتا ہوں ۔ کیا میں جنت کی طلب میں درست سمت میں ہوں ؟

    جواب نمبر: 60167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 911-907/B=9/1436-U جب آپ عامی آدمی ہیں، بر اہ راست قرآن وحدیث کو نہیں سمجھتے ہیں تو آپ عبادات میں، اخلاقیات میں اور معاملات میں بلا کسی رہبر کے کیونکر صحیح طریقہ اختیار کرسکتے ہیں، نماز، روزہ اور تقوی کو آپ کیسے سمجھیں گے، آپ تو من مانی جو طریقہ آپ کی طبیعت پسند کرے گی اختیار کریں گے، یہ قرآن وحدیث یعنی شریعت کا اتباع نہیں ہے یہ خواہشت نفسانی کا اتباع ہے، اس میں گمراہی کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند