عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 27835
جواب نمبر: 2783501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1683=1683-12/1431
تلفیق کے موضوع پر اردو میں کوئی مستقل کتاب ہماری نظر سے نہیں گذری، ہاں تقلید کے ضمن میں اس پر بحث مل سکتی ہے۔ ”تقلید کی شرعی حیثیت، مطالعہٴ غیرمقلدیت“ کُتب کا مطالعہ کیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سب
ائمہ ٹھیک ہیں تو اتنے بڑے اختلاف کیوں ہیں۔ جس سے ایمان کے فاسد ہونے کا خدشہ
ہوتا ہے ۔ مثلاً طلاق، نکاح کیسے ممکن ہے کہ طلاق ور نکاح میں اتنے بڑے اختلاف کے
باوجود اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ایک امام کے نزدیک نکاح والدین کی مرضی کے بنا جائز اور
دورسے کے نزدیک ناجائز اور حرام (یعنی ایمان فاسد اور پوری زندگی گناہ) اگر لڑکا
یا لڑکی بالغ دونوں جو والدین کی مرضی کے بنا نکاح کریں اور وہ دونوں میں سے ایک
حنفی دوسرا شافعی مسلک کے پیروکار ہوں) اسی طرح طلاق ایک امام کے نزدیک تین طلاقیں
ایک ہی وقت میں ہوجائیں اس کے بعد علاحدگی واجب جب کہ دوسرے امام کے نزدیک تین
طلاقیں ایک وقت میں ایک ہی طلاق ہوتی ہے، اس کی وجہ سے لوگ اپنی آسانی کے لیے اپنی
مرضی کے ائمہ کی پیروی کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں ان ائمہ نے دین میں آسانی کے لیے
شرعی مسائل بیان کیے، وہاں پر اختلافی مسائل دے کر مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔ جو
جہنم کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، برائے کرم مفتی صاحب آج کے دور میں ہم کیا کریں۔
نکاح اور طلاق کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
حضرت آپ نے فتوی نمبر6531 میں فرمایا ہے کہ چار ہجری کے بعد قابل معتبر علماء نے فرمایا کہ اب چار میں سے ایک امام کی تقلید ضروری ہے۔ آپ ان قابل معتبر علماء کے دس نام بتائیں جنھوں نے تقلید کو چوتھی سیڑھی سے لازم قرار دیا ہے؟
3378 مناظرمیں
ایک حنفی اور تبلیغی ہوں۔میرا قلق یہ ہے کہ میں تقلید کے بارے میں آپ کی ویب
سائٹپر مختلف سوال و جواب کو پڑھا ہوں کیوں کہ میں یہاں سعودی عربیہ میں بہت سارے
غیر مقلدین کا سامنا کرتا ہوں، مجھ کو آ پ کی ویب سائٹ پر قابل اطمینان اور مکمل
جواب نہیں مل سکا جو کہ میں ان غیر مقلدین کو دے سکوں۔برائے کرم مجھ کو کچھ کتابوں
کے نام بتادیں جس کو میں پڑھ سکوں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکوں
کہ حنفی غلط نہیں ہیں۔ آگے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام جواب کو تفصیل سے دیں
صرف ایک یا دو لائن کا جواب نہ دیں اس سے غیر مقلدین کو دارالافتاء پر انگلی اٹھا
نے کا موقع ملتاہے۔ اللہ ہمیں ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین
کیا امام مسلم شافعی تھے؟ امام ابو داؤد اور دیگر محدثین کا مذہب جاننا چاہتا ہوں؟
5421 مناظر