عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 32895
جواب نمبر: 3289501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1326=812-7/1432 ذہنی رجحان نہ دلیل شرعی ہے نہ حجت شرعیہ کے درجہ میں ہے، بلکہ ذہنی رجحان پر اس سلسلہ میں قدم اٹھانے کا نتیجہ بے شمار مفاسد وخرابیوں میں ابتلاء ہے، پس آپ غلطی پر ہیں، اپنے اس عزم سے باز آئیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں بہت سارے جوابات میں دیکھتا ہوں کہ حنفی اس کو کرسکتے ہیں ، شافعی اس کوکرسکتے ہیں ، جب کہ قیامت کے دن یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہم نے اللہ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کی پیروی کی نہ کہ حنفی اور شافعی کی۔جب ہم کہتے ہیں کہ تمام امام صحیح ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چیز شافعی کے ذریعہ سے کی جائے اور وہی چیز حنفی کے ذریعہ سے نہ کی جائے؟ مثلاً ایک جواب میں یہ لکھا ہے کہ دوسری جماعت اسی مسجد میں جائز نہیں ہے حنفی ہونے کی صورت میں لیکن شافعی ہونے کی صورت میں یہ جائز ہے۔ ایک مزیدمثال حرم میں شافعی کسی بھی وقت نماز پڑھ سکتا ہے ،اس میں مکروہ وقت بھی ہے جب کہ حنفی مکروہ وقت میں نہیں پڑھ سکتا ہے۔ برائے کرم اس کی وضاحت فرماویں کیوں کہ میں اس سلسلہ میں بہت زیادہ فکر مند ہوں۔
446 مناظرغیر مقلدین کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا وہ مسلمان ہیں؟اگر نہیں تو کیوں؟
حنفی امام کے لئے شافعی مقتدی کی رعایت کرنا
194 مناظرآئی ڈی نمبر10717 کا جواب آپ نے دیا ہے کہ ہمیں کتاب کا حوالہ دیا جائے اور ہمیں حوالہ نہیں ملا ہے۔ حیرت ہے کہ جہاں سے سینکڑوں فتوے جاری ہوں تو ان کی کتاب سے حوالہ نہ ملا ہو۔ کتاب تقریر ترمذی ہے۔ امین کمپنی دہلی ، صفحہ نمبر39،عبارت درج ذیل ہے:
(خیار مجلس کا مسئلہ اہم مسائل میں سے ہے۔ اور امام ابو حنیفہ نے اس میں جمہور او راکثر متقدمین اور متاخرین کی مخالفت کی ہے۔ جمہور نے ان کے مذہب کی تردید میں رسائل بھی لکھے۔ مولاناشاہ ولی اللہ نے اپنے رسائل میں امام شافعی کے مذہب کو احادیث اور نصوص کی بنا ء پرترحیج دی ہے۔ اسی طرح ہمارے شیخ نے بھی امام شافعی کے مذہب کو راحج کہا ہے۔ اور فرمایا کہ حق اور انصاف ہے کہ اس مسئلہ میں امام شافعی کا مذہب راحج ہے۔ مگر ہم مقلد ہیں ۔ ہم پر ہمارے امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی تقلید واجب ہے)۔ اس کا جواب دیں کہ کیا یہ جائز ہے کہ صحیح قول چھوڑ کر کہا جائے کہ ہم تو مقلد ہیں؟ اس کا جواب ضرور دیں۔
میں شارجہ ، متحدہ عرب امارت میں رہتا ہوں۔ یہا ں طریقہٴ نماز مختلف ہے۔ اس صورتِ حال میں، میں کیا کروں؟ مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے، کیا میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھوں یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں۔
315 مناظرسب
ائمہ ٹھیک ہیں تو اتنے بڑے اختلاف کیوں ہیں۔ جس سے ایمان کے فاسد ہونے کا خدشہ
ہوتا ہے ۔ مثلاً طلاق، نکاح کیسے ممکن ہے کہ طلاق ور نکاح میں اتنے بڑے اختلاف کے
باوجود اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ایک امام کے نزدیک نکاح والدین کی مرضی کے بنا جائز اور
دورسے کے نزدیک ناجائز اور حرام (یعنی ایمان فاسد اور پوری زندگی گناہ) اگر لڑکا
یا لڑکی بالغ دونوں جو والدین کی مرضی کے بنا نکاح کریں اور وہ دونوں میں سے ایک
حنفی دوسرا شافعی مسلک کے پیروکار ہوں) اسی طرح طلاق ایک امام کے نزدیک تین طلاقیں
ایک ہی وقت میں ہوجائیں اس کے بعد علاحدگی واجب جب کہ دوسرے امام کے نزدیک تین
طلاقیں ایک وقت میں ایک ہی طلاق ہوتی ہے، اس کی وجہ سے لوگ اپنی آسانی کے لیے اپنی
مرضی کے ائمہ کی پیروی کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں ان ائمہ نے دین میں آسانی کے لیے
شرعی مسائل بیان کیے، وہاں پر اختلافی مسائل دے کر مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔ جو
جہنم کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، برائے کرم مفتی صاحب آج کے دور میں ہم کیا کریں۔
نکاح اور طلاق کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
ایک شخص کہتا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ نے احناف کی تردیدکی۔ اوراحناف کو ان بہتر ناری فرقوں میں شامل کیا جو ایک حدیث کے مطابق ناری ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ ?شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ ? کہتے ہیں کہ مرجیہ کے بارہ فرقے ہیں جن میں حنفی بھی شامل ہیں جوابو حنیفہ رحمة اللہ نعمان بن ثابت کے پیروکار میں سے ہیں (غنیة الطالبین، ج:۱/ص:۲۱۵)۔ امام احمد بن حنبل رحمة اللہ فرماتے ہیں ?اہل الرائے ?گمراہ اور بدعتی ہیں اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و اشعار صحابہ کے دشمن ہیں، حدیث کو جھٹلاتے ہیں اور اس کو رد کرتے ہیں۔ امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے مسلک کو دین بناتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر کیا گمراہی ہوسکتی ہے کہ لوگ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترک کرکے امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے قول پر عمل کرتے ہیں۔ (کتاب السنہ، ص:۸۵) ۔ غنیة الطالبین کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ اس کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی تصنیف ہونے میں علماء کا بہت اختلاف رہا ہے۔ اور کتاب السنہ کے بارے میں بھی تھوڑی روشنی ڈالیے۔
1403 مناظر