• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 67130

    عنوان: میرے شوہر نے ایک سادہ کاغذ میں تحریری طلاق دی اور کہا کہ میں تم کو طلاق دیتاہوں

    سوال: میرے شوہر نے ایک سادہ کاغذ میں تحریری طلاق دی اور کہا کہ میں تم کو طلاق دیتاہوں، انہوں نے مجھے عدت شروع کرننے کے لیے بھی کہا، جب کہ کوئی گواہ نہیں تھا۔ میں ان کے گھر میں رہتی ہوں، کیوں کہ ان کا گھر میرے نام ہے اور وہ بھی دوسرے کمرے میں رہتے ہیں تو کیا طلاق ہوگئی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 998-983/N=10/1437

    براہ کرم! شوہر نے جس سادے کاغذ پر آپ کو طلاق لکھ کر دی ہے، اس کی نقل عکسی منسلک استفتا کی جائے ،نیز اگر انہوں نے زبان سے بھی طلاق کے الفاظ کہے ہیں تو وہ بھی لکھیں اور ان کی تعداد بھی ، اس کے بعد آپ کا سوال کا جواب تحریر کیا جائے گا۔ اور اگر سوال کی تفصیل شوہر کے علم میں لاکر اس پر ان کی دستخط بھی لے لی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند