• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 27263

    عنوان: طلاق کے معاملہ میں جب بچے ماں کے ساتھ ہوں تو بچوں کی ضروریات کی ذمہ داری باپ کے سر ہوگی، لیکن بچوں کی کتنی عمر تک باپ ان کے اخراجات کے ذمہ دار ہوں گے؟کیا 18/ سال تک مطلب جب ہو بارہویں کلاس میں ہوں؟اس کے بعد ان کی تعلم اور روزانہ کا خرچ جیسے کھانا ، کپڑے دوائی ، فیس ، ان کے کمائی کے قابل ہونے تک کون دے گا؟ امید ہے کہ تفصیل سے جواب دیں گے۔ 

    سوال: طلاق کے معاملہ میں جب بچے ماں کے ساتھ ہوں تو بچوں کی ضروریات کی ذمہ داری باپ کے سر ہوگی، لیکن بچوں کی کتنی عمر تک باپ ان کے اخراجات کے ذمہ دار ہوں گے؟کیا 18/ سال تک مطلب جب ہو بارہویں کلاس میں ہوں؟اس کے بعد ان کی تعلم اور روزانہ کا خرچ جیسے کھانا ، کپڑے دوائی ، فیس ، ان کے کمائی کے قابل ہونے تک کون دے گا؟ امید ہے کہ تفصیل سے جواب دیں گے۔ 

    جواب نمبر: 27263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2075=1675-12/1431

    اگر شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے تو بچوں کی کفالت کا ذمہ دار باپ ہوگا، اگر لڑکا ہے تو سات سال تک ماں پرورش کرے گی اور پھر سات سال کے بعد باپ اسے لے لیگا، اور اگر لڑکی ہے تو بالغ ہونے تک ماں کی تربیت میں رہے گی اور ان دونوں صورتوں میں لڑکی اور لڑکے کے تمام تر اخراجات باپ کے ذمہ ہوں گے۔ باپ اگر اپنی کفالت میں رکھ کر اسے پڑھانا چاہتا ہے تو جب تک پڑھائے گا اس کے تمام اخراجات کا بار برداشت کرے گا اور اگر نہیں پڑھانا چاہتا ہے تو کوئی ہُنر سکھاکر اسے کام میں لگاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند