• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 606938

    عنوان:

    کیا نکاح شوہر کے بغیر بھی ختم کیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں میں بیوہ ہوں ۔ میں نے ایک دبئی میں رہنے والے مرد سے چار ماہ پہلے نکاح کیا تھا۔اس نے مجھے حق مہر کے نام پر کچھ بھی نہیں دیا۔دو ماہ تک خرچ اٹھایا اس کے بعد اس سے بھی انکار کردیا۔نا ہی وہ مجھ سے نکاح کے بعد اب تک ملنے آیا۔اب میں نے اس سے طلاق مانگی ہے تو مجھے دے نہیں رہا ، نہ ہی خرچ دے رہا ہے ۔ میں کسی اور سے نکاح کر لینا چاہتی ہو ں تاکہ اپنا اور بچوں کو پال سکوں ۔ میں بہت پریشانی میں ہوں کہ کسے اس سے نکاح ٹوٹ سکتا ہے تاکہ میں کسی اور سے نکاح کر سکوں؟ براے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 606938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 282-225/B=03/1443

     آپ مسلم ملک میں ہیں وہاں کے دارالقضاء میں اپنے شوہر کے خلاف دعویٰ دائر کریں کہ میرا نکاح فلاں کے ساتھ میں فلاں تاریخ میں ہوا تھا۔ پھر اس کا جو برتاوٴ رہا ان سب کی تفصیل لکھ کر یہ درخواست کریں کہ ان حالات میں میں اس سے گلو خلاصی چاہتی ہوں، طلاق کے ذریعہ یا نکاح فسخ کرکے مجھے اس سے علیحدگی چاہئے تاکہ میں عدت گذار کر کسی اچھے مرد سے نکاح کرلوں۔ جب وہ لوگ اس سے طلاق دلوادیں یا نکاح فسخ کردیں تو پھر آپ عدت گذار کر دوسرے سے نکاح کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند