معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 2479
ایک شخص نے کچھ وجوہات کو بتاتے ہوئے جو کہ صحیح نہیں تھیں،تحریری طلاق دی تو کیا یہ طلاق ہوجائے گی؟ یاکالعدم مانی جائے گی؟
ایک شخص نے کچھ وجوہات کو بتاتے ہوئے جو کہ صحیح نہیں تھیں،تحریری طلاق دی تو کیا یہ طلاق ہوجائے گی؟ یاکالعدم مانی جائے گی؟
جواب نمبر: 247901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1080/ ج= 1080/ ج
اگر شوہر کو اقرار ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو تحریری طلاق دی ہے تو اس کی بیوی پر ایک طلاق واقع ہوجائے گی۔
نوٹ: جتنی بار طلاق دینا تحریر میں لکھا ہے اتنی بار واقع ہوگی۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر
کوئی شخص طلاق کے الفاظ اتنی آہستہ سے کہتا ہے کہ وہ خود ہی اپنے الفاظ نہیں سن
پاتا ہے، توکیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟
ایک شخص جو کہ سعودی عرب میں رہتا ہے اس نے اپنی بیوی کو جائیداد کے تنازع کی وجہ سے (جو بیوی کی وراثتی ملکیت ہے کو نہ بیچنے کی وجہ سے) لکھ کر طلاق بھیجی۔ جس کا مضمون یہ ہے: میں بقائمی ہوش و ہواش اپنی بیوی کو طلاق-طلاق-طلاق دے کر اپنی زوجیت سے الگ کرتا ہوں۔ آج کے بعد میری بیوی مجھ پر حرام ہو چکی ہے۔ اور بعد عدت گزارنے جس سے چاہے نکاح ثانی کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ پیپر کے آخر میں اس نے طلاق ثلاثہ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اس نے اس طلاق نامہ کو پاکستان ایمبیسی سے اسٹامپ کروا کر فیکس کردیا۔ لیکن اب وہ کہتاہے ۔۔۔۔۔؟؟؟
4332 مناظرہماری لڑکی کے سسرال والے او رشوہر اسے چھوڑنا (طلاق) دینا چاہتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے بلائیں، اس کا گھر بس جائے۔ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں کوئی دعا اور وظیفہ بتادیں، آپ کی مہربانی ہوگی۔
2077 مناظراگر
شوہر بیوی کو اور اس کے گھر والوں سے کہہ دے کہ یہ میری طرف سے فارغ ہے اسے لے جاؤ
اور یہ بات اس نے چھ یا سات دفعہ کہی ہے تو کیا فارغ کے لفظ سے طلاق واقع ہوجاتی
ہے؟
میری بہن اپنے شوہر سے کچھ سالوں تک الگ ہوکر آسٹریلیا میں رہ رہی تھیں۔ ان کی پانچ سالہ ازدواجی زندگی تین طلاق سے ختم ہوگئی۔ وہ دوسال سے نہیں مل رہے تھے اور طلاق تک دونوں ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور رہتے تھے، کیا اس صورت حال میں عدت گذارنی ہوگی؟ حمل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اورنہ ہی سمجھوتہ کا کوئی امکان۔
2435 مناظر