• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 55697

    عنوان: میرے شوہر میرے حقوق ادا نہیں کرتے اور بیحد جھوٹے وعدے کرتے ہیں

    سوال: میرے شوہر میرے حقوق ادا نہیں کرتے اور بیحد جھوٹے وعدے کرتے ہیں ، میں ان کی دوسری بیوی ہوں اوران سے ۲۲ سال چھوٹی ہوں ،میں نے ہر طرح کوشش کی کہ وہ ٹھیک ہوجائیں اور میرا حق ادا کریں ، لیکن وہ صرف اس وعدے پہ ٹرکھاتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا جو کبھی پورا نہیں ہوتا، نہ وہ میرے اخراجات اٹھاتے ہیں اور نہ ہی میرے ساتھ رہتے ہیں ، صرف نکاح میں باندھا ہوا ہے، اور میں زندگی تباہ کررہی ہوں، اپنی مرضی سے اپنی ضرورت پوری کرکے چلے جاتے ہیں ، میری کسی ضرورت کا کوئی خیال نہیں رکھتے ہیں ، مانگنے پر لڑتے ہیں اور طلاق مانگنے پہ بدکاری کا بہتان لگاتے ہیں ، کیا میرا خلع لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 55697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1426-1424/N=12/1435-U اگر آپ کے شوہر تمام تر کوششوں کے باوجود آپ کو پورے طور پر حقوق زوجیت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور آپ ایسی زندگی اپنے لیے بہتر محسوس نہیں کرتی ہیں تو آپ ان سے خلع لے سکتی ہیں، جائز ہے، ایسی صورت میں خلع لینا شرعاً وعقلاً کسی طرح بھی معیوب وبرا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند