• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69849

    عنوان: خلع کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال: میری ایک فیملی ممبر ہے جس کے شوہر اس کے ساتھ اچھا برتاوٴ نہیں کرتے، مارتے پیٹتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے شوہر نے اس کو کسی اور آدمی کے پاس سونے کو بھی کہا، جس کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہیں، ان کا شوہر شرابی ہے، اور یہ خلع چاہتی ہے، مفتی صاحب خلع کیسے لیا جائے؟ پورا طریقہ تفصیل سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 69849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1487-1501/L37=1/1438
    خلع کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی خلع کے بدلے مہر معاف کردے یا کوئی اور چیز بدلِ خلع کے طور پر دیدے اور شوہر اس کے بدلے خلع یا طلاق وغیرہ کے ذریعہ بیوی کو اپنی زوجیت سے نکال دے، خلع تراضی طرفین (باہمی رضامندی) سے ہوتا ہے، بغیر تراضی طرفین کے خلع درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند