• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 27859

    عنوان: میں نے اپنے شوہر سے خلع لیا اور انھوں نے خلع نامہ پر دستخط کردئے جب کہ میں حیض سے تھی ۔ کیا وہ خلع مانا جائے گا یا مجھ کو یہ تمام کاروائی دوبارہ کرنی ہوگی خلع کے لیے؟ میری عدت کتنے دنوں تک ہوگی؟

    سوال: میں نے اپنے شوہر سے خلع لیا اور انھوں نے خلع نامہ پر دستخط کردئے جب کہ میں حیض سے تھی ۔ کیا وہ خلع مانا جائے گا یا مجھ کو یہ تمام کاروائی دوبارہ کرنی ہوگی خلع کے لیے؟ میری عدت کتنے دنوں تک ہوگی؟

    جواب نمبر: 27859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1930=1420-12/1431

     

    بہتر تو یہ تھا کہ آپ خلع نامہ کی کاپی عکسی منسلک کرتیں، خلع کے لیے ضروری ہے کہ ایک ہی مجلس میں زوجین میں سے کوئی ایک خلع کرنے کے الفاظ کہے اور دوسرا اسے قبول کرے اس طرح خلع کا ایجاب وقبول اگر ایک ہی مجلس میں ہوگیا تو خلع درست وصحیح ہوگیا، حیض کی حالت میں ہونا مانع نہیں ہے۔

    (۲) خلع کے وقت سے مکمل تین ماہواری آنے سے عدت پوری ہوگی جب خلع کے وقت آپ حالت حیض میں تھیں تو وہ حیض شمار نہیں ہوگا، اس کے بعد والی پاکی کے بعد سے تین حیض آجانے سے عدت پوری ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند