• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 43664

    عنوان: اگر کوئی عورت خود ہی طلاق لکھ کر اپنے ان پڑھ خاوند کو کسی اور چیز کے کاغذات بتا کر دھوکے سے دستخظ کرالے تو کیا اس طرح طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کوئی عورت خود ہی طلاق لکھ کر اپنے ان پڑھ خاوند کو کسی اور چیز کے کاغذات بتا کر دھوکے سے دستخظ کرالے تو کیا اس طرح طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 43664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 323-152/L=3/1434 اگر کوئی عورت خود ہی طلاق لکھ کر اپنے ان پڑھ خاوند کو کسی اور چیز کے کاغذات بتاکر دھوکہ سے دستخط کرالے تو اس سے طلاق واقع نہ ہوگی: وکذا کل کتاب لم یکتبہ بخطہ ولم یملہ بنفسہ لا یقع الطلاق ما لم یقر أنہ کتابہ (شامي: ۴/۴۵۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند