• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 51240

    عنوان: میرے شوہر نے دو سال پہلے مجھے یہ کہہ کر الگ کردیا

    سوال: میرے شوہر نے دو سال پہلے مجھے یہ کہہ کر الگ کردیا کہ وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا اور مجھے طلاق دے دیگا۔ جبکہ ہماری کوء اولاد بھی نہیں ہے ۔ پچھلے چھ ماہ سے میرے شوہر نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ جس سلسلہ میں کل عدالت کا فیصلہ بھی آچکا ہے ۔ کیا مجھ پر اب بھی عدت گذارنی لازمی ہوگی؟ براہ مہربانی راہنمای فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 522-550/N=4/1435-U اگر نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں ایک ساتھ رہ چکے ہوں تو نکاح ختم ہونے پر عورت پر عدت لازم ہوتی ہے، اگرچہ دونوں کے درمیان جنسی تعلقات کا سلسلہ طلاق سے بہت پہلے بند ہوچکا ہو، اس لیے صورت مسئولہ میں آپ پر وقت طلاق سے عدت لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند