• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146864

    عنوان: ”اپنا بیگ تیار کرو اور اپنے والدین کے گھر جاوٴ“ سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    سوال: میں پاکستان سے ہوں، میں نے غصے میں کہا کہ اپنا بیگ تیار کرو اور اپنے والدین کے گھر جاؤ، لیکن میں نے اس سے طلاق مراد نہیں لی تھی، اس جملہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟کیا اس سے طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 288-226/H=3/1438

     

    اگر آپ نے صرف یہی کہا تھا کہ ”اپنا بیگ تیار کرو اور اپنے والدین کے گھر جاوٴ“ اور اس سے طلاق مراد نہیں لی تھی نیز بہ سلسلہٴ طلاق کوئی لفظ نہیں بولا تھا تو محض اِس قول (اپنا بیگ الخ) سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند