• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 4903

    عنوان:

    میں نے کہا کہ میں خلع لیتا ہوں اگر وہ مجھے دے رہی ہے تو؟ اس کے بعد اس نے کہا ہاں، میں تم کو خلع دے رہی ہوں۔ اس نے کہا کہ میں تم کو خلع دے رہی ہوں، کیا اس کو خلع دینے کا حق ہے یا وہ خلع کے لیے درخواست کرسکتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 658=605/ ل

    اگر آپ نے یہ جملہ کہا ہے کہ میں خلع لیتا ہوں اور بیوی نے کہا کہ میں خلع دے رہی ہوں تو خلع کا تحقق ہوگیا اور طلاق بائن واقع ہوگئی۔ عورت کو خلع دینے اور خلع کے لیے درخواست کرنے کاحق ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند