• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 601470

    عنوان: فرانسیسی زبان میں ٹائپنگ ٹیسٹ میں ایقاع طلاق كا جملہ ٹائپ كرنے كا حكم؟

    سوال:

    ٹایپنگ ٹیسٹ میں فرانسیسی زبان میں ایک تحریر لکھی ہوئی تھی امجد نے وہ تحریر ٹائپ کر دی امجد کا اس تحریر کے معنی نہیں آتے تھے کیونکہ امجد فرانسیسی زبان نہیں جانتا تھا اس تحریر کا مطلب تھا فرانسیسی زبان میں کہ میں اپنی بیوی کو طلا ق دیتا ہوں اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائی جاوے تاکہ شرح صدر ہو۔

    جواب نمبر: 601470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 391-284/B=04/1442

     یہ دوسرے کے جملہ کی محض نقل اور حکایت ہے، یہاں ایقاعِ طلاق کی صورت نہیں ہے۔ جیسے کوئی استاذ پڑھاتے وقت اس طرح کا جملہ نقل کرے تو اس سے کوئی طلاق نہیں پڑتی ہے۔ لہٰذا زبان کی لاعلمی سے کوئی ایسا جملہ ٹائپ ہوگیا تو اس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند