عنوان:میں جاننا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی نے اپنی حاملہ بیوی سے کہا کہ اگر میں آئندہ تمہارے پاس آؤں تو تمہیں تین طلاق۔ اس سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟
سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی نے اپنی حاملہ بیوی سے کہا کہ اگر میں آئندہ تمہارے پاس آؤں تو تمہیں تین طلاق۔ اس سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟
جواب نمبر: 166701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1451/ ھ= 1134/ھ
حالت حمل میں کسی شرط پر طلاق کو شوہر معلق کردے تو تعلیق درست ہوجاتی ہے اور جب شرط کا وجود ہوگا اسی وقت طلاق واقع ہوگی۔ پس صورت مسئولہ میں آپ کے بھائی جب بھی اپنی بیوی کے پاس آئیں گے تو تین طلاق (حسب شرط) واقع ہوکر بیوی حرام ہوجائے گی، آپ کے بھائی کو رجعت یا تجدید نکاح کا بغیر حلالہٴ شرعیہ کے استحقاق نہ رہے گا اور مطلقہ بیوی کو حق ہوجائے گا کہ بعد عدت آپ کے بھائی (اپنے طلاق دینے والے شوہر) کے علاوہ جس سے چاہے اپنا عقد ثانی کرلے۔ بخاری شریف: ج۲،ص۷۹۱۔ فتاویٰ الہندیہ: ج۱، ص۵۰۱)وغیرہ میں تصریح ہے۔