معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 21321
کیا خلع لینے کے اور مہربھی واپس کرنے کے بعد پھر سے عورت رجوع کرسکتی ہے بغیرحلالہ کے ؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔
کیا خلع لینے کے اور مہربھی واپس کرنے کے بعد پھر سے عورت رجوع کرسکتی ہے بغیرحلالہ کے ؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔
جواب نمبر: 2132101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 488=488-4/1431
اگر خلع لینے سے پہلے طلاق وغیرہ کا معاملہ پیش نہیں آیا تھا اور خلع میں تین طلاق نہ دی تھیں تو ایسی صورت میں عورت دوبارہ اپنے شوہر سے بغیر حلالہ کے نکاح کرسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے پنی بیوی کو ایک ساتھ تین بار طلاق دیا۔ پہلی بار اپنی مرضی سے اوردوسری و تیسری بار سے پہلے میں کہا کہ میں بعد کی دو طلاق اپنی مرضی سے نہیں دباؤ میں آکر دے رہاہوں۔ میرا اللہ اس کا گواہ ہے ۔میں صرف ایک ہی طلاق دینا چاہتاہوں،مگر تماہرے والد اور انکل کے دباء میں آکر میں دوطلاق بھی دے رہاوہں۔ پھر میں نے دوبار کہا۔ بخاری اور مسلم کے مطابق اور سورہ بقرہ کی تفسیر میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیان کے مطابق یہ ایک طلاق شمار ہوگی۔براہ کرم، اس سلسلے میں اپنا مشورہ دیں۔
1465 مناظربرائے کرم میری درج ذیل مسائل میں رہنمائی فرماویں۔ میرے بھائی نے زبانی طور پر ایک ہی وقت میں واضح الفاظ کے ساتھ اپنی بیوی کو تین طلاق دی۔ وہ کہتا ہے کہ یہ ایک ہی مانی جائے گی۔ میری ماں اس ناخوش گوار واقعہ کی گواہ ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
1155 مناظرمیں نے اپنی بیوی کو غصہ میں یہ کہہ دیا کہ حرام ہوگا کی میں تمھیں اب ہاتھ لگاؤں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے ایسا کہنے سے کیا طلاق واقع ہوگی؟ اگر ایسا ہے تو تجدید کی کیا صورت ہے؟
1567 مناظر