• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 41516

    عنوان: ڈرانے كی نیت سے بیوی كو مذكورہ جملہ كہنا كیسا ہے؟

    سوال: اگر شوہر صرف ڈرانے کی نیت سے بیوی کو کہے کہ اگر تم نے کسی غیر مرد سے الٹرا سونڈ کروایا تو میں تمہیں گھر سے نکل دوں گا پھر اس کے پاس ہی جا کر رہنا تو کیا ان الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

    جواب نمبر: 41516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1517-1024/H=10/1433 ان الفاظ سے کہ ”اگر تم نے ․․․ اس کے پاس ہی جاکر رہنا“ سے نکاح میں کچھ فرق نہیں پڑا بلکہ وہ علی حالہ باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند