• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 17472

    عنوان:

    ہم میاں بیوی کی زندگی اچھی طرح گزرتی تھی، تو میری بیوی کی والدہ کی ہمارے بیچ میں مداخلت ہونے کی وجہ سے بیوی کو شوہر نے یہ کہنا پڑا کہ کیا تیرے خاندان والوں کو میں پسند نہیں ہوں تو تمہیں طلاق چاہیے یا تم کو میں پسند نہیں تو تم مجھے خلع دے دو۔ کیا ایسی بات شوہر اپنی بیوی سے کئی مرتبہ کہنے پر کیا طلاق لاگو ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1828=1443-11/1430

    شوہر کے مذکورہ بالا الفاظ کہنے سے، بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بشرطیکہ شوہر کے اس جملے کہ [تم مجھے خلع دیدو] کے جواب میں عورت نے [میں نے قبول کیا] وغیرہ نہ کہا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند