• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42228

    عنوان: خلع منظور كیے بغیر خلع نہیں ہوتا

    سوال: میری بیوی خلع کے کاغذات تیار کروارہی ہے، لیکن میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا ، میرے لئے کوئی دعا فرمائیں اور جلد جواب عنایت فرمائیں یا مجھے کچھ پڑھنے کو بتائیں تاکہ اللہ یہ گھر توڑنے سے بچا لے، آمین۔

    جواب نمبر: 42228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2233-1737/B=1/1434 جب تک آپ بیوی کی جانب سے پیش کیے جانے والے خلع کو منظور نہیں کریں گے خلع منعقد نہ ہوگا، آپ اگر رکھنا چاہتے ہیں اور چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں تو ہرگز خلع کے کاغذ پر دستخط نہ کیجیے۔ آپ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کثرت سے پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند