• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 12308

    عنوان:

    ایک شخص نے اپنی غیر مدخولہ بیوی جس کی ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی تھی اس کو کہا کہ تجھے طلاق، طلاق، طلاق ۔ اسے طلاق بائن ہوئی یا نہیں اور حلالہ ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال:

    ایک شخص نے اپنی غیر مدخولہ بیوی جس کی ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی تھی اس کو کہا کہ تجھے طلاق، طلاق، طلاق ۔ اسے طلاق بائن ہوئی یا نہیں اور حلالہ ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 12308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1053=811/ھ

    خلوتِ صحیحہ سے پہلے طلاق متفرق طور پر دیدی تو پہلی ہی طلاق سے عورت بائنہ ہوگئی دوسری اور تیسری طلاق کے وقوع کا محل ہی نہ رہی اور ایک طلاق بائن کا حکم یہ ہے کہ بتراضئ طرفین نکاح جدید بغیر حلالہ ہوسکتا ہے، رجعت کا استحقاق اس صورت میں نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند