• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 7032

    عنوان:

    دو مہینہ پہلے میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہوئی۔ اس کی بیوی اس کو بالکل خوش نہیں رکھتیہے۔ہر دن میرے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے میری امی سے بہت بدتمیزیبھی کی اس کی وجہ سے ہم نے آصف کی بیوی کو مائکے بھیج دیا تاکہ ان کا دماغ ٹھیک ہوجائے اور تمیز آجائے۔ میں صرف اس سے دو سال بڑا ہوں اور میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ساری مصیبت امی پر ہے۔۔۔۔؟؟؟

    سوال:

    دو مہینہ پہلے میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہوئی۔ اس کی بیوی اس کو بالکل خوش نہیں رکھتیہے۔ہر دن میرے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے میری امی سے بہت بدتمیزیبھی کی اس کی وجہ سے ہم نے آصف کی بیوی کو مائکے بھیج دیا تاکہ ان کا دماغ ٹھیک ہوجائے اور تمیز آجائے۔ میں صرف اس سے دو سال بڑا ہوں اور میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ساری مصیبت امی پر ہے۔ امیسمجھتی ہیں کہ یہ لڑکی میرے چھوٹے بیٹے کو خوش نہیں رکھے گی ان کو ہم دو دفعہ موقع دے چکے ہیں لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئی۔

    پہلا سوال: کیا ہم ہمیشہ کے لیے آصف کی علیحدگی کرواسکتے ہیں؟ شرعی جواب عنایت فرماویں۔ کیا ہمیں گناہ تو نہیں ہوگا؟ میں نے اپنے بھائی سے بات کی کہ تم چھوڑ دو اپنی بیوی کو۔ تو میرے بھائی نے مجھ سے کہا کہ تم اپنی بیوی کو چھوڑ دو گے ؟ میں نے کہا اگر میری بیوی اس طرح مجھے تنگ کرے گی اور میری ماں سے بدتمیزی کرے گی تو میں بھی دے دوں گا․․․․․․․․ دے دوں گا مطلب طلاق۔ یاد رہے کہ ہم دونوں نے طلاق کا لفظ استعمال نہیں کیا) اور یاد رہے میری بیوی اچھی ہے اور سب کی خدمت کرتی ہے اور بہت اچھی سیرت والی ہے۔ (2) اگر خدا نخواستہ میری بیوی سے کچھ غلطی ہوجائے اور اس نے مجھ سے یا میری امی سے بدتمیزی کرلی تو کیا مجھے طلاق دینی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 7032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1393=1308/ د

     

    (۱) نہیں۔ اصرار کرکے طلاق دلوانے سے آپ لوگ گنہ گار ہوں گے۔

    (۲) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند