• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 41049

    عنوان: حلالہ كے بارے میں

    سوال: کیا حلالہ جائز ہے ؟ کس حد تک جائز ہے؟ برائے مہربانی تفصیلی فتوی بیان کر یں کچھ افراد کہتے ہیں کہ مجبوری کی صورت میں جائز ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پہلے شوہر کے پاس جانے کے لیے مرد کے ساتھ جماع ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 41049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1410-1035/D=10/1433 تین طلاق ہوجانے کی صورت میں شوہر کے پاس دوبارہ نکاح کرکے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے دوسرے کسی مرد سے نکاح ہو، یہ مرد ہمبستری کرے بعد اس کے کسی وجہ سے طلاق دیدے یا ناگاہ وفات پاجائے تو عورت دوبارہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد اگر پہلے شوہر سے نکاح جدید کرنا چاہے تو کرسکتی ہے، اسی کو حلالہ شرعیہ کہتے ہیں جس میں دوسرے شوہر کا ہمبستری کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند