• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154181

    عنوان: طلاق کے بعد بچے کی کفالت کس کے ذمہ میں واجب ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! طلاق کے بعد بچے کی کفالت کس کے ذمہ میں واجب ہے؟

    جواب نمبر: 154181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1396-1377/B=12/1438

    اگر لڑکا ہے اور سات سال سے کم کا ہے تو اس کی پرورش کا حق چاند کے حساب سے سات برس کی عمر ہونے تک ماں کو ہے اور اگر لڑکی ہے تو نو سال ہونے تک پرورش کا حق ماں کو ہے۔ ان دونوں کی پرورش میں جس قدر اخراجات کھانے پینے، کپڑے لتے کے ہوں گے اعتدال کے ساتھ وہ سب باپ کے ذمہ واجب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند