معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 177646
جواب نمبر: 177646
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 696-564/D=08/1441
وساوس کے آنے سے طلاق نہیں واقع ہوتی ان وساوس کی طرف توجہ نہ دیں نماز میں تلاوت سے جو الفاظ نکل رہے ہیں بس ان کی طرف دھیان دیں طلاق سے متعلق جو وساوس آئیں ان کے ردّ و قدح میں بھی نہ پڑیں۔ لا حول ولا قوة إلا باللہ ، کا وِرد کریں بشرطیکہ آپ نماز میں نہ ہوں اور اگر نماز میں ہوں تو افعال نماز کی طرف دھیان دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند