• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 37546

    عنوان: كیا ایسی حالت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    سوال: ۱-میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے غصہ کی حالت میں صرف طلاق کا لفظ استعمال کرے لیکن اور کچھ نہ کہے خاموش ہوجائے تو کیا ایسی حالت میں ایک طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ ۲- سوال یہ ہے کہ اگر مرد اپنے بیوی سے پوچھا کیا تو مجھ سے طلاق چاہتی ہے اور بیوی جواب میں بولے کے ہاں میں طلاق چاہتی ہوں ، اور پھر شوہر بیوی سے کہے کے ٹھیک ہے تم اپنے ماں باپ سے کہو اور طلاق مانگنے کی وجہ بھی بتانا تو اگر بیوی اپنے ماں باپ سے طلاق کے بارے میں بتائیں اور وجہ بھی بتائیں تو کیا ایسے صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے یا نہیں ؟ اللہ آپکو ہمیشہ اپنے امان میں رکھے ، آمین ۔

    جواب نمبر: 37546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 503-426/B=5/1433 سوال نمبر (۱) اور سوال نمبر (۲) اگر دونوں ایک مسئلہ ہے، یعنی سوال نمبر (۲) پہلے سوال کی وضاحت ہے اور اس پہلے سوال کی صورت ہے تو اس صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوئی۔ اور اگر پہلی صورت (۱) الگ صورت ہے اس میں بیوی کو مخاطب کرکے صرف ”طلاق“ کہہ دیا ہے تو پھر سوال نمبر (۱) میں ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی۔ سوال نمبر (۲) میں بہرصورت ایک بھی طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند