• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154507

    عنوان: تین طلاق دینے میں شک

    سوال: سوال: میری شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں ،اس عرصے میں مجھے ایک طلاق یاد ہے کہ میں نے کہا ہے ۔لیکن مجھے شک ہے کہ خدا نخواستہ میں نے مختلف اوقات میں تین طلاق ادا نہ کئے ہوں ۔براہ مہربانی میں بہت پریشان ہوں ۔رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 154507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1334-1094/D=1/1439

    جب آپ کو ایک سے زائد طلاق دینا یقینی طور پر یاد نہیں ہے تو ایک ہی طلاق واقع ہوئی، ایک سے زائد طلاق واقع نہیں ہوئی، اگر آپ نے رجعت کرلی تھی،تو آئندہ آپ کو دو طلاق دینے کا حق باقی رہے گا۔

     ومنہا شک ہل طلّق أم لا، لم یقع، (الأشباہ والنظائر: ۱/۱۶۶) علم أنہ حلف ولم یدر بطلاق حلف أو غیرہ لغا، کما لو شک أ طلّقَ أم لا۔ (الدر المختار: ۴/۵۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند