• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610723

    عنوان:

    دوبارہ ہمبستری كرنے سے پہلے غسل یا وضو كرنا

    سوال:

    سوال : ایک بار ہمبستری کے بعد دوبارہ ہمبستری کے لیے غسل پہلے کرنا چاہئے یا کوئی گنجائش ہے، ہمبستری کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 610723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 949-719/D=08/1443

     ایك مرتبہ ہمبستری كے بعد دوسری مرتبہ ہمبستری كرنے سے پہلے غسل یا وضو كرلینا بہتر ہے۔ اگر بغیر غسل اور وضو كئے دوبارہ ہمبستری كرلیا تو بھی جائز ہے‏، كوئی گناہ كی بات نہیں۔ عضو مخصوص كو دھوكر وضو كرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند