• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69447

    عنوان: عقیل کو گیس کی شکایت ہے اور بہ مشکل وضوکنٹرول کر پاتا ہے‏، کیا وہ نماز کے دوران گیس خارج کر سکتا ہے ؟

    سوال: عقیل کو گیس کی شکایت ہے اور بہ مشکل وضوکنٹرول کر پاتا ہے ۔ اکثر نماز کے دوران کنٹرول کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ، اور اگر کنٹرول کر کے نماز پوری کرتا ہے تو پھر تکلیف ہوتی ہے ، کیا وہ نماز کے دوران گیس خارج کر سکتا ہے ؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1091-1076/SN=12/1437 اگر عقیل شرعاً معذور ہے (یعنی اسے گیس کی شکایت اتنی زیادہ ہے کہ اتنا وقت بھی خالی نہیں جاتا جس میں وہ وضو کرکے وقتیہ نماز ادا کرے اور اس حال میں اس پر ایک کامل نماز کا وقت گذر گیا ہے) تو وہ ہر نماز کے وقت میں ایک بار وضو کرکے وقت کے اندر جتنی چاہے فرض، واجب اور نوافل پڑھ سکتا ہے، اگر گیس خارج بھی ہو (خواہ نماز کے دوران ہویا نماز سے باہر) پھر بھی اس سے وضو ٹوٹنے کا حکم نہ لگے گا۔ نوٹ: ابتداء ً معذور بننے کے لیے تو مذکورہ بالا صورتِ حال کا تحقق ضروری ہے؛ لیکن بقائے عذر کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ نماز کے پورے وقت میں ایک مرتبہ یہ عارض پایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند