• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29865

    عنوان: اگر کوئی شخص ایسی ناپاکی میں ہے جس میں غسل واجب ہوجاتاہے تو وہ سورة فاتحہ کا دم یا جو بھی عمل وہ رات میں کرکے دم کرتاہے، کیا اس کے لئے اس ناپاکی میں وہ سارے عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: اگر کوئی شخص ایسی ناپاکی میں ہے جس میں غسل واجب ہوجاتاہے تو وہ سورة فاتحہ کا دم یا جو بھی عمل وہ رات میں کرکے دم کرتاہے، کیا اس کے لئے اس ناپاکی میں وہ سارے عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 304=304-3/1432

    ایسی ناپاکی جس میں غسل واجب ہوجاتا ہے اس حالت میں قرآن کی تلاوت ناجائز ہے، سورہٴ فاتحہ یا دیگر قرآنی ادعیہ کو دعا کی نیت سے پڑھ کر دم کرسکتے ہیں، اور دوسرے معمولات مثلاً تسبیحات وغیرہا کو بھی پورے کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند