عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 607853
مریضہ کا ہگیز میں نماز ادا کرنے کا حکم
سوال : میری خالہ صاحبہ تقریباً 19 مہینہ پہلے زینے سے گر گئی تھیں اور 2 آپْریشَن بھی ہو چکے ہیں جب سے اب وہ ٹوائلٹ کے لیے بھی خود نہیں جاتیں، سہارا لینا پڑتا ہے ، رات میں ہگیز (Huggis)لگواتی ہیں، شوگر کی مریض ہیںِ 25 سال سے ، معلوم کرنا ہے کہ اگر وہ ناپاک ہگیز (Huggis)میں نماز فجر ادا کرلے تو ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب نمبر: 607853
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:645-593/L=6/1443
مذکورہ بالا صورت میں اگر کوئی عورت پاس میں موجود ہو جو ہگیز تبدیل کرانے میں آپ کی خالہ کا تعاون کردے تو ہگیز تبدیل کراکر نماز فجر ادا کرنا ضروری ہوگا ، ایسی صورت میں ناپاکی کی حالت میں نماز درست نہ ہوگی۔
حاصل ما فیہ أنہ إن وجد خادما: أی من تلزمہ طاعتہ کعبدہ وولدہ وأجیرہ لا یتیمم اتفاقا، وإن وجد غیرہ ممن لو استعان بہ أعانہ ولو زوجتہ فظاہر المذہب أنہ لا یتیمم أیضا بلا خلاف. وقیل علی قول الإمام یتیمم، وعلی قولہما لا کالخلاف فی مریض لا یقدر علی الاستقبال أو التحول من الفراش النجس ووجد من یوجہہ أو یحولہ.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 233)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند