• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 168610

    عنوان: كیا زخم والے حصے كو دھوئے بغیر غسل ہوجائے گا؟

    سوال: ایک شخص پر غسل واجب ہوجاتاہے اور وہ غسل بھی کرتاہے ، لیکن بدن کے ایک حصے میں زخم لگاہے تو اس حصے کو دھوئے بغیر غسل ہوجائے گا؟ اور نماز پڑھے گا تو نماز درست ہوجائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 610-543/M=06/1440

    بدن کے جس حصے پر زخم ہے اگر اس کو دھونا نقصان دہ ہے تو صرف اس حصے پر مسح کرلے یعنی بھیگے ہوئے ہاتھ کو پھیر لے بقیہ حصے کو دھوئے، اس غسل سے نماز پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند