• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17806

    عنوان:

    جریان کے مریض کی طہارت کا حکم

    سوال:

    ایک شخص جس کو جریان یا اس جیسی کوئی اور بیماری ہو اور انزال خود بخود ہو جاتا ہو ،اس کے بارے میں غسل کا کیا حکم ہے؟ مسجد میں جانے اور پھر حج کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 17806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 44=44-1/1431

     

    اگر بغیر شہوت کے انزال ہوجائے تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا، البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے، طہارت حاصل کرکے مسجد میں جاسکتا ہے اور حج کے لیے بھی جاسکتا ہے، البتہ شخص مذکور کو چاہیے کہ لنگوٹ وغیرہ باندھ کر مسجد میں جایا کریں، تاکہ تلویث مسجد کا اندیشہ نہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند