• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160484

    عنوان: اگر مگ میں وضو کیا جاہے تو کیا پانی ناپاک ہو جائے گا؟

    سوال: اگر مگ میں وضو کیا جاہے تو کیا پانی ناپاک ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 160484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:836-786/M=8/1439

    مگ میں وضو کرنے کی اگر یہ صورت مراد ہے کہ مگ کے اندر ہی پانی میں ہاتھ ڈال کر ہاتھ دھویا جائے تو اس سے مگ کا پانی مستعمل ہوجائے گا اور مستعمل پانی راجح قول کے مطابق ناپاک تو نہیں ہے پاک ہی ہے لیکن مطہر نہیں یعنی پھر اس پانی کو دیگر اعضاء دھلنے کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، اس سے وضو صحیح نہیں ہوگا اور اگر منشأ سوال کچھ اور ہو توواضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند