• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58656

    عنوان: مجھے گپت روگ سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے اپنے عضوء خاص میں دوائی لگا رہاہوں اور دوائی موٴثر ہونے کے لیے پانی کے استعمال سے بچنا ضرور ی ہے، اس لیے میں استنجاء کرنے کے لیے ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں۔ کیا شریعت میں ایسی صورت حال میں پانی سے استنجاء نہ کرنے سے احتراز کرنے کی اجازت ہے ؟

    سوال: مجھے گپت روگ سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے اپنے عضوء خاص میں دوائی لگا رہاہوں اور دوائی موٴثر ہونے کے لیے پانی کے استعمال سے بچنا ضرور ی ہے، اس لیے میں استنجاء کرنے کے لیے ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں۔ کیا شریعت میں ایسی صورت حال میں پانی سے استنجاء نہ کرنے سے احتراز کرنے کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 58656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 365-330/Sn=6/1436-U

    جی ہاں، صورتِ مسئولہ میں پانی استعمال نہ کرکے ”ٹیشو پیپر“ وغیرہ سے استنجاء کرنے کی گنجائش ہے، ثم اعلم أن الجمع بین الماء والحجر أفضل ویلیہ في الفضل الاقتصار علی الماء ویلیہ الاقتصار علی الحجر وتحصل السنّة بالکل وإن تفاوت الفضل کما أفادہ في الإمداد وغیرہ (رد المحتار علی الدر المختار ۱:۵۵، فصل في الاستنجاء، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند