• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17690

    عنوان:

    اگر چہ طہارت کے بعد میں اپنے عضو مخصوص کو صاف کرتا ہوں کچھ دیر کے بعد پیشاب کا ایک قطرہ باہر آتا ہے۔ یہ بار بار ہوتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں نماز پڑھ سکتاہوں اور قرآن شریف کو اس حالت میں چھوسکتاہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1754=1754-12/1430

    استنجاء کے بعد پیشاب کا قطرہ آتا ہے اور یہ بار بار ہوتا ہے، اگر یہ صورت صرف استنجاء کے بعد ہوتی ہے اس سے پہلے یہ حاجت نہیں رہتی اور ایک نماز کے پورے وقت میں اتنا موقع فارغ آپ کو مل جاتا ہے کہ وضو کرکے فرض نماز ادا کرسکیں، تو آپ شرعی معذور نہیں ہوں گے، ایسی صورت میں اگر وضو یا غسل کے بعد اگرپیشاب کا قطرہ باہر آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا، نماز پڑھنے اور قرآن کو چھونے کے لیے نیا وضو کرنا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند