• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609274

    عنوان:

    شکی مزاج کا علاج

    سوال:

    سوال : مجھے بار بار وضو اور غسل میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ خشک رہ گیا ہے جس کی وجہ سے وضو اور غسل میں بہت زیادہ دیر لگتی ہے اور پانی بھی بہت زیادہ مقدار میں استعمال ہوتا ہے ۔پھر بھی یہ یقین نہیں ہو پاتا کہ پورا جسم پانی میں بھیگ گیا ہو گا۔اس مسئلے کا حل بتادیجے ۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 609274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 774-644/B=06/1443

     آپ کو دورانِ وضو و غسل محض شک کی بنیاد پر اس طرف زیادہ توجہ نہیں دینی چاہئے، مسنون طریقہ کے مطابق ہر عضو کو تین مرتبہ دھوکر وضو کو مکمل سمجھنا چاہئے، اور جب شک پیدا ہوتو أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند