• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68635

    عنوان: پیشاب کے بعد ہاتھ لگائے بغیر پانی بہا دینا ؟

    سوال: میری عمر ۲۰/سال ہے اور میں یہ سوال پوچھنے سے شرماتا ہوں کہ پیشاب کرنے کے بعد عضو تناسل پر صرف پانی کو لوٹے سے بہا دینا کافی ہے یا ہاتھ کے ساتھ عضو تناسل سرے کو پاک کرنا لازم ہے؟ میں صرف پانی بہاتا ہوں ہاتھ لگائے بغیر، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 68635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1045-1100/sd38=1/1438 پاکی حاصل کرنے کے لیے عضو تناسل پر صرف پانی کو لوٹے سے بہادینا کافی ہے؛ البتہ احتیاط اس میں ہے کہ ہاتھ سے بھی اچھی طرح دھولیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند