• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608012

    عنوان:

    عطر اور تیل کو ناپاک ہاتھوں سے چھونااور لگانا

    سوال:

    مجھے پہلے طہارت اور پاکی ناپاکی کا علم نہیں تھا میں نے ??ناپاک ہاتھوں سے عطر استعمال کیا تھا عطر کے اوپر بال (Ball) ہو تی ہے وہ گھومتا ہے اس لیے ناپاک ہاتھوں سے اس کو چھونے سے اور ہاتھوں اور ناپاک کپڑوں پر لگا نے سے سب عطر ناپاک ہو جائے گا یا پھر اب اس کا استعمال کرنا درست ہوگا یا نہیں ؟وضاحت فرمائیں۔ تیل کی باتل میں ناپاک انگلی ڈال نے سے سب تیل ناپاک ہو جائے گا، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:541-532/L=6/1443

     ظاہر ی ناپاکی اگر آپ کے ہاتھوں پر لگی ہوئی نہیں تھی بلکہ آپ نے حالتِ جنابت میں عطر استعمال کیا ہے، تو عطر ناپاک نہیں ہوا اور نہ اس کی وجہ سے آپ کے کپڑے ناپاک ہوں گے، اسی طرح تیل میں حالتِ جنابت میں ہاتھ ڈالنے سے بھی تیل ناپاک نہیں ہوا ، ہاں! اگر ہاتھوں پر ظاہر ی نجاست لگی ہوئی تھی اور نجاست کا اثر ”بال“ کے واسطے سے شیشی میں پہونچ گیا تو عطر ناپاک ہوگیا، اسی طرح اگر انگلی پر ظاہری ناپاکی لگی تھی اور وہی انگلی تیل کے بوتل میں ڈال دی تو تیل ناپاک ہوگیا ۔

    عن أبی ہریرة قال: لقینی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وأنا جنب، فأخذ بیدی، فمشیت معہ حتی قعد، فانسللت، فأتیت الرحل فاغتسلت، ثم جئت وہو قاعد، فقال: أین کنت یا أبا ہر؟. فقلت لہ، فقال: سبحان اللہ یا أبا ہر، إن المؤمن لا ینجس(صحیح البخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند