• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 178257

    عنوان: مستعمل پانی سے غسل كرسكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: پانی کب مستعمل ہوگا کس صورت میں مستعمل پانی سے غسل کر سکتے ہیں جواب ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 178257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 825-728/M=09/1441

    جو پانی ، حدث و ناپاکی کو زائل کرنے کی غرض سے استعمال کیا گیا ہو یا قربت کی نیت سے جسم پر استعمال کیا گیا ہو وہ پانی مستعمل ہے، پانی عضو سے جدا ہوتے ہی مستعمل ہو جاتا ہے، مستعمل پانی اگر نجس ہے تو اس سے کسی صورت میں غسل جائز نہیں، اور اگر مستعمل پانی طاہر (پاک) ہے اور غسل کرنا واجب ہے تو حصول طہارت کے لئے تو اس پانی کو استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس سے طہارت حاصل نہیں ہو سکتی، ہاں غسل تبرید کے لئے استعمال کرنے میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند