• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603100

    عنوان:

    ہونٹ سے سفید پانی خارج ہوتا رہتا ہے‏، كیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال:

    میرے ہونٹ پے سوئی کی سر جتنا پانی پتہ نہیں کب سے خارج ہورہی ہے اور خارج ہونے والے پانی بالکل تھوک جیسا سفید یعنی خون کی کوئی اثراس میں نظرنہیں آرہی میں نے ڈاکٹرسے اس کی ٹیسٹ کرنے کا کہا کہ یہ لعاب ہے یااورکوئی چیز توڈاکٹرنے کہاکہ یہ نہایت کم خارج ہوتی ہے اس لیے یہ ٹیسٹ کرنے کی قابل نہیں اورمیں نے کوشش کی ہے کہ یہ بندہوجائے مگربندنہیں ہوتا، اب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اس سے میراوضوٹوٹ جاتا ہے یا نہیں اورکیامیں معذورکے حکم میں ہوں اورمیں امامت کرسکتاہوں؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 603100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 540-456/D=07/1442

     اگر خون یا کسی زخم کا پانی اور پیپ نہیں ہے تو اس سے وضو ٹوٹنے کا حکم نہیں ہے؛ البتہ اس پانی کے نکلنے سے درد ہوتا ہے تو وہ کسی اندرونی زخم یا دانہ وغیرہ کا اثر ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر نکلنے میں درد نہیں ہوتا تو پھر وہ زاید پانی ہے اس سے وضو ٹوٹنے کا حکم نہ ہوگا۔

    فی الہندیة: ومنہا ما یخرج من غیر السبیلین ویسیل إلی ما یظہر من الدم والقیح والصدید والماء لعلة الخ (1/10، قدیم) وفیہا: وإذا خرج من أذنہ قیح أو صدید ینظر إن خرج بدون الوجع لا ینتقض وضووٴہ وإن خرج مع الوجع ینتقض وضوء ہ لأنہ إذا خرج مع الوجع فالظاہر أنہ خرج من الجرح الخ (1/10-11، قدیم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند