• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607695

    عنوان:

    دوران نماز بار بار وضو ٹوٹنے پر غیر معذور کے لیے بنا کا حکم

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ میرا کافی عرصے سے پیٹ خراب رہتا ہے ، کافی لمبا عرصہ ہو گیا بلکہ دو سال کے لگ بھاگ ہو گیا یا اسے زیادہ بھی ہو سکتا ہے ، بہت دوائی بھی کرلی ، پرہیز بھی کیا ہے لیکن پیٹ ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا ج سکی وجہ سے میں اچھے سے نماز نہیں پڑ ھ پاتا ہوں، بہت زیادہ نماز پڑھنے کا شوق رکھتا ہوں ، اللہ کا شکر ہے لیکن دِل چاہتا ہے کہ بس وضو کروں اور نماز پڑھوں لیکن وضو ٹوٹنے کی دقت بہت تیز بیچ میں کبھی بھی آ جاتی ہے ، پہلی رَکْعَت میں یا بالکل آخر میں یا دوسری میں کبھی بھی جس کی وجہ سے میں بالکل خُشُوع اور خضوع کے ساتھ نماز نہیں پڑھ پاتا، میں کام کرتا ہوں، جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو نماز کو جاتا ہوں کہ نماز پڑھ آوں، پھر کام کروں گا، لیکن نماز میں بہت دیر لگ جاتی ہے ، بیچ میں وضو ٹوٹ جاتا ہے پھر پڑھنی پڑھتی ہے ، جس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ، وقت بھی جایا جاتا ہے ، پھر بھی ایسی نماز نہیں پڑ ھ پتا جیسے پڑھنی چائیے تھی دِل کرتا ہے جلدی نماز پڑھ آؤ ں پھر کام کروں گا لیکن خالی نماز پڑھنے میں ہی اتنا وقت چلا جاتا ہے کہ رونا آتا ہے کبھی کبھی سفر کو بھی نکلنا ہوتا ہے تو یہی سوچتے ہیں کہ نماز پڑھ لیتے ہیں، لیکن میں گناہ گار نماز پڑھنے میں ہی وقت ضائع کر دیتا ہوں دِل کرتا ہے کہ میں بھی ایک ہی وضو سے پڑھ پاتا چونکہ مجھ پر معذوری والا مسئلہ بھی لاگو نہیں ہوتا کیوں کہ بس یہ ہے کہ اگر میں وضو کی حالت میں نماز پڑھوں گا تو سارا وقت چلا جائیگا ، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بالکل ایک ہی وضو سے ایک وقت کی نماز اچھے سے پڑ لیتا ہوں، کبھی پورے دن کی اچھے سے پڑھی جاتی ہے مگر پھر ایسی ہی دقت پیش آنے لگتی ہے کہ اچھی خاصی نماز پڑھتے پڑھتے جس کی کی وجہ سے کام میں بھی دیر ہو جاتی ہے اور کہیں آنے جانے میں بھی ۔ پلیز آپ بتائیں کہ میں آسانی کے ساتھ کیسے نماز پڑھوں کہ میں ہر نماز کے لیے نیا وضو کرکے نماز پڑھ لوں۔    

    جواب نمبر: 607695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:152-136/H-Mulhaqa=5/1443

     دوران نماز وضو ٹوٹنے پر شریعت نے بنا کرنے کی سہولت رکھی ہے، جس میں وضو کے بعد از سر نو نماز نہیں پڑھنی پڑتی ؛ بلکہ آدمی جس رکن میں ہو،وضو کے بعد اُس رکن میں پہنچ کر آگے نماز جاری کی جاتی ہے؛ البتہ اس میں کچھ شرائط وتفصیلات ہیں؛ لہٰذا اگر آپ معذور شرعی نہیں ہیں (جیسا کہ سوال میں بھی ہے) توآپ کسی مقامی مفتی سے بہشتی زیور وغیرہ کی روشنی میں بنا کرنے کا طریقہ اور اس کی شرائط وضروری تفصیلات معلوم کرلیں، پھر آپ دوران نماز وضو ٹوٹنے پر بنا کرلیا کریں، اللہ تعالی آپ کو شفا یاب فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند