عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 14786
اگر
ہم ناپاک اور پاک کپڑوں کو ایک ساتھ ایک آٹومیٹک واشنگ مشین میں دھونے کے لیے
ڈالیں جو کہ پانی کو خود بخود لیتی ہے اور دھلنے کے بعد مشین دوبارہ پانی لیتی ہے
کپڑوں کو نچوڑنے کے لیے۔ تو کیا اس طرح سے کپڑے پاک ہوجائیں گے یا یہ کہ ان کو
دوبارہ پاک پانی سے پاک کرنے کی ضرورت ہے؟

جواب نمبر: 14786
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1269=1207/ب
اگر پہلا پانی مشین نچوڑکر باہر کردیتی ہے، پھر دوبارہ سہ بارہ پانی نیا لیتی ہے اور دھوکر نچوڑدیتی ہے تو تین چار مرتبہ اس طرح کرنے کے بعد کپڑے پاک ہوجائیں گے۔ دوبارہ پاک کرنے کی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند