• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2264

    عنوان:

    میں گیس کی بیماری میں مبتلا ہوں‏، میرے لیے شریعت کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں کچھ عرصے سے گیس کی بیماری میں مبتلاہوں، میراوضو برقرار نہیں رہتاہے اور میں بہت پریشان ہوں۔ میں مسجد میں بھی نہیں جاسکتا، کسی دینی محفل یا بزرگوں کے پاس اور بعض اوقات گھر میں بھی نہیں بیٹھ سکتاہوں، میرے لیے شریعت کا کیا حکم ہے، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 696/ م= 691/ م

     

    آپ جس عارضہ میں مبتلا ہیں یعنی گیس کی وجہ سے وضو کا برقرار نہ رہنا اگر یہ عذر ایک نماز کے پورے وقت میں اس تسلسل کے ساتھ پیش آئے کہ وضو کرکے طہارت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا بھی موقع نہ مل سکے تو آپ شرعاً معذور ہیں، شرعی معذور بن جانے کے بعد آئندہ پورے وقت میں ایک دفعہ بھی آپ کو وہ عذر لاحق ہوجاتا ہو تو آپ شرعی معذور برقرار رہیں گے، اور آپ کے لیے ایسی صورت میں حکم یہ ہوگا کہ ہرفرض نماز کے وقت وضو کریں اور اس وضو سے فرض، واجب اور نفل جو چاہیں پڑھ سکتے ہیں، پھر دوسرے وقت نماز کے لیے دوسرا وضو کرنا ہوگا، در مختار میں ہے: إن استوعب عذرہ تمام وقت صلوة مفروضة بأن لا یجد في جمیع وقتھا زمنًا یتوضأ ویصلي فیہ خالیاً عن الحدیث ۔۔۔ وحکمہ الوضوء ۔۔۔۔ لکل فرض ثم یصلي بہ فیہ فرضًا ونفلاً الخ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند