• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 63321

    عنوان: زید کو پیشاب کے قطروں کی بیماری ہے ،زید نماز کے لیے مسجد جاتاہے تو پہلے اچھی طرح استنجاء کرکے وضو کرتاہے اور جماعت میں شریک ہوجاتاہے ، نماز میں کچھ قطرے نکل جاتے ہیں اور زید اپنی نماز کو اسی ارادے سے ختم کرتاہے کہ اللہ نیت کو دیکھتاہے تو کیا اس طرح سے اس کی نمادرست ہوجائے گی ؟ اگر نہیں تو پھر اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: زید کو پیشاب کے قطروں کی بیماری ہے ،زید نماز کے لیے مسجد جاتاہے تو پہلے اچھی طرح استنجاء کرکے وضو کرتاہے اور جماعت میں شریک ہوجاتاہے ، نماز میں کچھ قطرے نکل جاتے ہیں اور زید اپنی نماز کو اسی ارادے سے ختم کرتاہے کہ اللہ نیت کو دیکھتاہے تو کیا اس طرح سے اس کی نمادرست ہوجائے گی ؟ اگر نہیں تو پھر اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 63321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 198-198/Sd=4/1437-U نماز میں پیشاب کے قطرے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز فاسد ہوجائے گی، ایسی صورت میں استنجاء اور وضو کرنے کے بعد نماز کا لوٹانا ضروری ہے۔ استنجے میں قطرے آنے سے ا طمینان کرلینا ضروری ہے، اس لیے آپ اچھی طرح اطمینان سے پاکی حاصل کیا کریں، استنجے میں ڈھیلے یا ٹشو پیپر کا بھی استعمال کریں، وضو کرنے کے بعد قطرے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور جسم یا کپڑے پر اگر ہتھیلی کے بقدر قطرے لگ جائیں، تو اس کا بھی دھونا ضروری ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند