عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 26651
جواب نمبر: 26651
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 0000=1524-11/1431
اگر لپ اسٹک (لالی) پرت والی نہ ہو کہ جس کی تہہ ہونٹ پر جم جائے اور پانی پہنچنے سے مانع ہو، بلکہ صرف رنگ ہو تو وضو صحیح ہوجائے گا، بشرطیکہ اس میں ناپاک اجزاء شامل نہ ہوں، کاجل پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتا لہٰذا وضو صحیح ہوجائے گا، بہتر یہ ہے کہ وضو سے قبل لالی وغیرہ کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند